( جنید ریاض ) لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کے ضمنی امتحان کا آغاز 15 اکتوبر سے ہوگا، 40 ہزار سے زائد طلباو طالبات امتحان میں شرکت کریں گے۔
لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کے ضمنی امتحان کا آغاز 15 اکتوبر سے ہوگا۔ 40 ہزار سے زائد طلباو طالبات امتحان میں شرکت کریں گے۔ لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں 72 امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے۔ امتحان دینے والے طالب علم کا پیپر سے 30 منٹ قبل پہنچنا لازمی ہوگا۔ غیر متعلقہ افراد کے امتحانی مراکز میں داخلہ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہوگئی۔
امتحانی سنٹرز میں اساتذہ وطلباء کے موبائل فون لانے پر بھی پابندی ہوگی۔ پہلے روز سائیکالوجی، فوڈ اینڈ نیوٹریشن، ہوم اکنامکس، اپلائیڈ سائنسز، ہیما تھالوجی اور بلڈ بینکنگ، اسلامک ہسٹری، ہسٹری مسلم انڈیا، ہسٹری آف پاکستان، ہسٹری آف ماڈرن ورلڈ، کمرشل جغرافیہ اوراسلامک ہسٹری اینڈ کلچر کے پیپرز ہوں گے۔