ن لیگ کا مولانا کے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان

14 Oct, 2019 | 07:34 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( عمر اسلم ) صدرمسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف کا ایک بار پھر آزادی مارچ کے سلسلے میں ماڈل ٹاؤن میں اجلاس، ساڑھے تین گھنٹے لیگی رہنماؤں سےآزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے مشاورت، آئندہ چند روز میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ آزادی مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے، میٹنگ سے قبل لیگی رہنماؤں کے موبائل فون ایک بار پھر باہر رکھوا لئے گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پرآزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے ایک بار پھر اہم اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویزرشید، پرویزملک، میاں جاوید لطیف سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے مولانافضل الرحمان سے ہونے والی لیگی وفد کی ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میاں شہبازشریف آئندہ چند روزمیں مولانافضل الرحمان کے ہمراہ آزادی مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے جبکہ میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ میں مسلم لیگ (ن) بھرپور شرکت کرے گی اور آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے مختلف کمیٹِیاں بھی تشکیل دے دی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) کے حکم کے مطابق ن لیگ آزادی مارچ میں بھرپورشرکت کررہی ہے۔

مزیدخبریں