آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت کا اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

14 Oct, 2019 | 04:14 PM

وقار نیازی

(قذافی بٹ) مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ پر کیا حکمت عملی ہو گی،  پنجاب حکومت نے اتحادی جماعتوں سے رابطے بڑھا دیئے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر چودھری سرور متحرک ہوگئے۔ آزادی مارچ کو روکنے کے حوالے سے حکومت نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔ اتحادی جماعتوں سے رابطوں میں آزادی مارچ پر کیا حکمت عملی ہو، مشاورت کی جارہی ہے۔  گورنر پنجاب چودھری سرور ، چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے نمٹنے کے لیے اتحادیوں سے مشاورت کی جائے گی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی آج صبح چودھری برادران سے ملاقات کر چکے ہیں، ملاقاتیں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد شروع کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں