خواجہ سعد رفیق جان لیوا بیماری کا شکار ہوگئے

14 Oct, 2019 | 11:56 AM

وقار نیازی

(عمر اسلم)  پیرا گون ریفرنس میں گرفتار لیگی ایم این اے خواجہ سعد رفیق بیمار ہو گئے۔ جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل میں قید خواجہ سعد رفیق کو ٹائیفائیڈ ہوگیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ طبیعت ناساز ہے، ادویات استعمال کررہا ہوں. 

پیراگون سکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت پیش کیا گیا، عدالت میں دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر سماعت سولہ اکتوبرتک ملتوی کر دی گئی،خواجہ برادران کی دونوں درخواستوں پر فیصلہ سولہ اکتوبر تک محفوظ کر لیا گیا۔
خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ انہیں ٹائیفائیڈ ہوگیا ہے جس کے لیے وہ میڈیسن استعمال کرر ہے ہیں۔اس موقع پرخواجہ سعدرفیق نےکہاکہ حکومت ناکام ہو چکی ہے جبکہ خواجہ سلمان رفیق نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ خواجہ برادران کی احتساب عدالت آمد کے موقع پر لیگی کارکنان اور پولیس میں دھکم پیل بھی ہوئی جس کی وجہ سے لیگی کارکن عیش بہادر زخمی ہو گئے۔
خواجہ برادران کی یپیشی پرارکان اسمبلی خواجہ عمران نذیر،یاسین سوہل،میاں نصیر احمد اور رانامشہوداحمدسمیت دیگر رہنمابھی اظہاریکجہتی کے لیے پہنچے۔پیشی کے موقع پر ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ تک روڈبلاک ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔
لیگی رہنماوں کاکہناہےکہ حکومت نے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے لیگی رہنماوں کو گرفتار کیا ہے۔

مزیدخبریں