ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی الیکشن ، کھلاڑیوں اور متوالوں میں ہاتھاپائی،متعدد زخمی

ضمنی الیکشن ، کھلاڑیوں اور متوالوں میں ہاتھاپائی،متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ضمنی الیکشن کے دوران مختلف علاقوں میں نون اورجنون آمنے سامنے رہے، کہیں تلخ کلامی توکہیں ہاتھاپائی بھی ہو ئی متعددکارکن زخمی،کئی کوپولیس نے پکڑلیا، این اے 124میں پولیس نے تحریک انصاف کاکیمپ اکھاڑا دیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے131فاروق آبادپولنگ سٹیشن کےباہرہنگامہ ہواجہاں نون اورجنون آمنےسامنے آگئے،تصادم میں متعددکارکن زخمی ہوگئے، پولیس نےہنگامہ کرنےوالےکارکنوں کوحراست میں لےلیا،لالک جان چوک میں بھی پی ٹی آئی اور(ن)لیگ کے کارکن آمنےسامنے آگئے، کارکنوں نے ایک دوسرےکےخلاف شدیدنعرےبازی کی،دونوں پارٹیوں کےکیمپ آمنےسامنےہونےپرکارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوتی رہی۔

اُدھر ہمایوں اختر خان نادرآباد پولنگ سٹیشن پہنچے تو (ن) لیگ  کے کارکنوں نےان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور "لوٹا لوٹا" کہتے رہے جس پر پی ٹی آئی کے کارکن سامنے آگئے جس سے حالات کشیدہ ہوگئے موقع پر موجود پولیس نے دونوں پارٹوں کے کارکنان کو دور کیا،ہمایوں اخترخان نے کارکنوں کوتصادم سے دور رہنے کی ہدایت کی،انہوں نےکہاکہ جو جیت رہا ہو اسےتصادم کی ضرور ت نہیں ہوتی۔

این اے 124کا ضمنی الیکشن کے دوران پولیس نے چوک ناخدا میں تحریک انصاف کاکیمپ اکھاڑ دیا ،  امیدوارغلام محی الدین نے کیمپ بحال کرایا، انہوں نےکہاکہ کیمپ تیسری مرتبہ اکھاڑا گیا،پولیس نے معاملے میں مداخلت کی ہے، پولیس نےفاروق گنج میں بھی تحریک انصاف کاکیمپ دوسری مرتبہ اکھاڑ دیا،دوسری جانب شاہد خاقان عباسی اور میاں مجتبیٰ شجاع نے الٰہی پارک وسن پورہ پولنگ سٹیشن کادورہ کیا، الیکشن کمیشن عملے نے پولنگ کے طریقہ کارکومشکوک بنانے کی مذمت کی،  میاں مجتبیٰ شجاع نے کارکنوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer