ضمنی انتخابات، ڈیوٹی پر مامور ایس ایچ او  نیندکےمزےلیتارہا

14 Oct, 2018 | 03:20 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(رضوان نقوی) پی پی 165کا ضمنی انتخاب جاری ہے، ایک طرف مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں جبکہ دوسری طرف الیکشن ڈیوٹی پر مامور ایس ایچ او شیرا کوٹ محمد اعظم اور نیند کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گورومانگٹ میں قائم پولنگ اسٹیشن سے متصل پی ٹی آئی کارکن کا ڈیرہ ہے جہاں ڈیوٹی پر مامور ایس ایچ او شیرا کوٹ محمد اعظم خواب خرگوش کے مزے  لیتا رہا،پی پی 165کے ضمنی انتخاب میں ایک طرف مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر اور پی ٹی آئی کے منشا سندھو کے درمیان مقابلہ تو دوسری طرف حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر تعینات تھانہ شیرا کوٹ  کے ایس ایچ او محمد اعظم اور نیند کے درمیان کانٹے دار مقابلہ چلتا رہا.

ایس ایچ او شیرا کوٹ کو ضمنی انتخاب میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا لیکن وہ پی ٹی آئی کارکن کے ڈیرہ پر نیند پوری کرتے رہے۔

مزیدخبریں