شہریوں کےمسائل حل کرنےکیلئےوزیربلدیات پنجاب کااحسن اقدام

14 Oct, 2018 | 02:45 PM

M .SAJID .KHAN

 (عمران یونس) سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پبلک سیکرٹریٹ قائم کردیا، پیر سے ہفتے تک 10 سے شام 4بجے تک تحریری درخواستیں وصول ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پبلک سیکرٹریٹ قائم کردیا گیا، پبلک سیکرٹریٹ میں ہفتہ وار لوگوں کے مسائل سنے جائیں گے،سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہناتھاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے حلقے کا دورہ بھی ہوگا،  پیر سے ہفتے تک صبح 10 سےشام 4بجے تک تحریری درخواستیں وصول ہونگی، ہرہفتے بعدہر محکمےکی رپورٹ لی جائےگی ، انہوں نے عوام سے صرف درست شکایات سامنے لانےکی اپیل کی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ کسی بھی کچی آبادی کو نہیں چھیڑا جائے گا،  ماضی کی طرح اب بھی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے ، سرکاری زمین پر پلازے نہیں بننےدیں گے ،خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی ہو گی۔

مزیدخبریں