سٹی42: ہرنائی میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب شہید کےجنازہ مین چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر خود شریک ہوئے اور انہوں نے شہید میجر کے جنازے کو کندھا بھی دیا۔ شہید کا جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں پڑھا گیا۔ وہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی مین ڈیوٹی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ کے دوران شہید ہوئے۔
نماز جنازہ میں وفاقی وزیراحسن اقبال۔ سینئیر عسکری اور سول حکام، پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ شہید میجر حسیب کے قریبی عزیز بھی شریک تھے۔
شہید میجر کے جنازہ پر عسکری روایت کے مطابق مختصر خطاب کرتے ہوئے چیف نے کہا، بہادر افسروں اور جوانوں کی قربانیاں دہشتگردی کی لعنت کیخلاف ملک کے دفاع کیلئے غیر متزلزل لگن کی مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم فتنہ خوارج اور ان کو کنٹرول کرنے والوں کے خلاف جنگ میں مسلح افواج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہیں۔