سٹی42: راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر چھ کی خالی نشست مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی طارق راجپوت نے 2011 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔ پی ٹی آئی کا امیدوار تیسرے نمبر پر رہا۔
کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی وارڈ 6 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے 2011 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی,کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ 6 کے ضمنی انتخاب میں27 پولنگ اسٹیشن میں 6 ہزار 293 ووٹ پول ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی طارق راجپوت 2011 ووٹ لے کر منتخب قرار پائے۔
ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جبران حیدر نے 1329 ووٹ حاصل کئے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذیشان علی نے 1284 ووٹ لیے,پاکستان پیپلز پارٹی کے عدیل اعظم بٹ نے 900، تحریک لبیک کے ملک عبدالرؤف نے 705 ووٹ، آزاد امیدواروں اعجاز احمد نے 39، طیب افتخار نے 6 اور ذیشان نے 9 ووٹ حاصل کیے۔
کینٹ بورڈ راولپنڈی کی وارڈ نمبر چھ ریلوے سٹیشن کے قریبی کوئلہ سنٹر اور ملحقہ آبادیوں پر مشتمل ہے۔ یہاں سے منتخب کونسلر ملک منصور افسر کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی,ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری، ملک ابرار احمد، رکن صوبائی اسمبلی ملک منصور افسر، پی ٹی آئی کے زیاد خلیق کیانی، بہروز بشارت راجا اور احمد ناصر راجا نے پولنگ اسٹیشننز کے دورے کیے۔
ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل سی آئی او کنٹونمنٹ بورڈ حیدر شجاع نے نتائج مرتب کیے۔