ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو ٹرین واقعہ ؛خواجہ آصف نے قتل کی دھمکی دینے کی رپورٹ درج کرادی

میٹرو ٹرین واقعہ ؛خواجہ آصف نے قتل کی دھمکی دینے کی رپورٹ درج کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو لندن ٹرین میں قتل کی دھمکی دینے، ہراساں کرنے  کے واقع کی رپورٹ درج کر دی گئی ۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف پاکستان ہائی کمیشن لندن پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پاکستان ہائی کمیشن میں مقامی پولیس کو ٹرین واقع کی رپورٹ درج کرادی۔ خواجہ محمد آصف نے  پولیس کو ٹرین میں چھری سے قتل کی دھمکی اور ہراسگی واقع کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ 

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ افسوسناک واقع 11 نومبر 2024 سہ پہر قریباً ساڑھے تین بجے  الزبتھ لائن  میں پیش آیا، لندن میں نجی دورہ پر ہوں، اپنے ایک عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کے ذریعے  ریڈنگ جا رہا تھا، تین سے چار افراد پر مشتمل ایک خاندان کے افراد نے ٹرین میں ہراساں کیا، بلا اجازت ویڈیو بنائی ، نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور چھری سے قتل کرنے کی دھمکی دی ۔ انہوں نے کہا کہ واقع میں ملوث کسی فرد کو نہیں پہچانتا۔ لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے متعلقہ ملزمان کا سراغ لگائے، قتل کی دھمکیاں اور ہراساں کرنے کے ایسے مذموم واقعات برطانیہ میں مقیم 17لاکھ پاکستانی نثراد برطانوی شہریوں کے لیے بھی باعث شرم اور قابل افسوس ہیں۔ 

واقع کی تحقیقات لندن ٹرانسپورٹ پولیس کر رہی ہے۔