ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زرعی انکم ٹیکس؛ پیپلز پارٹی کا اجلاس سے واک آؤٹ

 زرعی انکم ٹیکس؛ پیپلز پارٹی کا اجلاس سے واک آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 پیپلزپارٹی نے پنجاب میں زرعی انکم ٹیکس نافذ کرنے کے متعلق مسودہ قانون  پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ۔ 

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا کہ زرعی انکم ٹیکس بل پر ن لیگ کی حکومت نے پیپلزپارٹی سے کوئی مشاورت نہیں کی، لگتا ہے حکومت کو ہمارے ووٹوں کی ضرورت نہیں حکومت اپنی اکثریت کی بنیاد پر بل کو ضرور منظور کروا لے گی لیکن پیپلزپارٹی اس بل کا حصہ نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ ایوان میں صرف ایک وزیر موجود ہے دیگر وزراء نے ایوان میں آنے کی زحمت ہی نہیں کی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آج کے بل کی مخالفت کریں گے، ہم نے فیصلہ کیا کہ واک آؤٹ کریں گے، جب بل سامنے آیا تو ہم نے واک آؤٹ کیا۔ 

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کسانوں کی حامی جماعت ہے ، کسانوں کا معاملہ بہت حساس ہے، ان پر دباؤ نہیں آنے دیں گے ۔