ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ,گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند وبالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے، پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ /دھندچھائے رہنے کا امکان ہے ۔ 

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال ، دیر، سوات، کوہستان،شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ،باجوڑ، مردان، مہمند، چارسدہ، صوابی ، نوشہرہ، پشاور، خیبر، کوہاٹ، کرم، اورکزئی، ہنگو ،بنوں ، وزیرستان، لکی مروت ، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے علاقوں لاہور، قصور،اوکاڑہ ، سیالکوٹ، حافظ آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال ، گجرات، گوجرانوالہ ، سرگودھا، شیخوپورہ،ساہیوال ، فیصل آباد، بہاولپور ،بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر ،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ/ شدیددُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے، جبکہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، گجرات، فیصل آباد، گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال، لاہور، میانوالی، خوشاب ،سرگودھا، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان گردنواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب ، شیرانی ، موسی خیل لورالائی ،بارکھان ،سبی اور گردونواح میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ صوبہ کے دیگراضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے ۔ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور :گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔