شاہد جان : باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہوگئے ۔
ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ۔
پولیس نے نامعلوم افراد کی گرفتاری کیلئے تحقیقات شروع کردیں ۔