سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے بارانِ رحمت کے لئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کردی ۔ کل بدھ کے روز پاکستان کے موسم کے حالات کی ریسرچ اور پیش گوئی کرنے والے ادارہ نے میش گوئی کی تھی کہ آج 14 نومبر سے 16 نومبر کے دوران پاکستان کے بالائی علاقوں اور پنجاب کی کچھ شمالی اور کچھ وسطی علاقوں میں تھنڈر ساٹرمز کا امکان ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ قوم سے درخواست ہے کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے بارانِ رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے ، علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقاء کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی ، بیماریوں سے نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے ، موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے ۔