اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ پنچئے توشکوسکی (Panche Toshkovski) کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، انہوں نے اسلام آباد دورے کی دعوت پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا، کہا کہ جلد پاکستان کا دورہ کروں گا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی مقدونیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے ۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ یورپ کے ہر ملک کے ساتھ تعلقات اور تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
ہنگری میں پاکستان کے سفیر آصف حسین میمن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔