ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار! جمعہ اور اتوار شہر میں ہیوی اور دھوں چھوڑنے والی ہرقسم کی وہیکل پر پابندی عائد

خبردار! جمعہ اور اتوار شہر میں ہیوی اور دھوں چھوڑنے والی ہرقسم کی وہیکل پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : حکومت پنجاب کی جانب سے جمعہ اور اتوار کے روز لاہور میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پرمکمل پابندی عائد کردی گئی۔ 

سٹی ٹی او لاہور عمارہ اطہر  کا کہنا ہے کہ  جمعہ اور اتوار کے روز کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک، لوڈر ٹریکٹر ٹرالی کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی ، ڈی ایس پیز کی نگرانی میں شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں پر نفری تعینات کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیوی ٹریفک، خستہ حال، انتہائی خطرناک حد کالا دھواں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو اجازت نہیں، پابندی سے مستثنیٰ پٹرول، ادویات، خوردونوش اور مسافر گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد داخلہ کی اجازت ہوگی ۔ 

عمارہ اطہر  نے کہا کہ پابندی کے اطلاق کو سوفیصد یقینی بنایاجائے گا، ٹرانسپورٹرز سموگ تدارک اور صحتمند آپ و ہوا کےلئے حکومتی احکامات کی پاسداری کریں، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی ۔