سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 277.85 روپے سے کم ہوکر 277.74 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسے کمی سے 278 روپے 74 پیسےپر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 2.43 روپے سستاہوکر 293.01 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.99 روپے سستا ہوکر 352.45 روپے پر آگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 75.96 روپے، سعودی ریال 74.16 روپے پر برقرار رہا ۔