ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں منشیات سے دور رکھیں‘

’والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں منشیات سے دور رکھیں‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں منشیات سے دور رکھیں۔ 

 شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمۂ ایکسائز نے روڈ چیکنگ مہم شروع کی ہوئی ہے، جس کے دوران اب تک 115 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو بند کیا گیا ہے اور 1304 گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصول کیا گیا ہے، روڈ چیکنگ کے دوران 1 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس وصول ہوا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں ہر کوئی قانون کو عام سمجھتا ہے، سندھ حکومت قانون سازی کرے گی کہ غیر رجسٹرڈ گاڑی شو روم سے باہر نہ آ سکے، پریمیئم نمبر پلیٹس کی آکشن سے حاصل ہونے والی رقم سے21 لاکھ غریب خاندانوں کے لیے گھر بننے جا رہے ہیں۔ کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی سروس شروع ہونے جا رہی ہے، ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی پر تیزی سے کام چل رہا ہے۔ 

شرجیل میمن نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ  کی بنیاد پر منشیات استعمال کرنے والے گرفتار ہو رہے ہیں، براہِ مہربانی منشیات سے دور رہیں، اُنہوں نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں منشیات سے دور رکھیں۔  کتنا بھی بااثر شخص کیوں نہ ہو، منشیات کے کیس میں پکڑے جانے پر اسے بخشا نہیں جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ سندھ کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، ہمارا مقصد کسی کی عزتِ نفس مجروح کرنا نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی کال کو لوگ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال رہے ہیں، یہاں پر جلسے جلسوں پر کوئی سختی نہیں کی گئی، عمران خان کی کال کو لوگوں نے سنجیدہ لینا چھوڑ دیا ہے۔ معاشی صورتِ حال بہتر ہو رہی ہے تو پی ٹی آئی کی لیڈر شپ انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، لوگوں میں برداشت ختم ہوتی جا رہی ہے، جو بات دلائل سے ہوتی تھی وہ اب گالیوں سے ہو رہی ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو جتنے جلوس نکالنے ہیں نکالے، 9 مئی جیسی صورتِ حال پیدا نہیں ہونے دیں گے، تخریب کاری نہیں کرنے دیں گے، 24 تاریخ کو احتجاج کی کال کس بات پر دی گئی، لگتاہے26 ویں ترمیم کے بعد کچھ  چیزیں اچھی نہیں لگیں۔