ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نظر بندی کیخلاف درخواست ، عدالت نےپی ٹی آئی رہنماء طاہر اقبال کو طلب کرلیا

 نظر بندی کیخلاف درخواست ، عدالت نےپی ٹی آئی رہنماء طاہر اقبال کو طلب کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء طاہر اقبال کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر انہیں عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کردی.

جسٹس محمد امجد رفیق نے تحریک انصاف کے رہنماء طاہر اقبال کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی  . درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے نظر بندیوں کے احکامات کالعدم دیئے ہیں لیکن عدالتی حکم کے باوجود طاہر اقبال کو وہاڑی سے میانوالی جیل منتقل کر دیا گیا. وکیل کے مطابق لاہور سے وہاڑی اور پھر میانوالی جیل منتقلی واضع طور پر توہین عدالت ہے. اس لیے طاہر اقبال کی بازیابی کے احکامات دیئے جائیں اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جائے.
 

Ansa Awais

Content Writer