ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقدمات کی تفصیلات کا کیس، علی امین گنڈاپور کو راہداری ضمانت مل گئی

مقدمات کی تفصیلات کا کیس، علی امین گنڈاپور کو راہداری ضمانت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پشاور ہائیکورٹ نے درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تین ہفتوں تک راہداری ضمانت دیدی ۔

 وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل دورکنی بینچ نے سماعت کی ، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب آئے ہیں آئی ایم ایف کا اجلاس ہے اسلام آباد جانا ہے۔

 وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف پنجاب سمیت جتنے مقدمات ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائے،جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ میری وزارات داخلہ سے بات ہوئی ہے ، میں نے ان کوکہا کہ اس عدالت کے حکم کی سختی سے تعمیل کی جائے جس پر چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ ہم وفاق سے جواب طلب کرسکتے ہیں، پنجاب کی حد تک ہم حفاظتی ضمانت دے سکتے ہیں ۔ 

 ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ  عدالت کے احکامات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا ہوگا، ہم نے پنجاب پولیس اور آئی جی سے تفصیلات طلب کی ہے ، ہر ضلع کو خط بھیج دیا ہے اس میں وقت لگے گا اس لئے مزید وقت دیا جائے ، ہم 3 ہفتوں میں رپورٹ جمع کریں گے ۔

 جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے ریمارکس دیئے  کہ یہ وزیراعلیٰ ہے اس کو اور بھی کام کرنے ہوتے ہیں، وزیر اعلیٰ ایک عوامی نمائندہ ہے، روزانہ یہ عدالت تو نہیں آسکتے۔

 عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔