ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکار سنجے کپور سینئر اداکار انیل کپور اور بونی کپور کے چھوٹے بھائی ہیں جب کہ کپور خاندان اس وقت بالی وڈ میں اپنا ایک مقام بنائے ہوئے ہے۔
اس خاندان کا شمار ممبئی کے امیر ترین گھرانوں میں کیا جاتا ہے لیکن شروعات میں یہ امیر ترین خاندان بھی معمولی حیثیت رکھتا تھا۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اداکار سنجے کپور نے اپنے ماضی کے دنوں کو یاد کیا جب ان کے پاس رہنے کیلئے اچھا گھر اور سونے کیلئے ایک عدد بیڈ بھی نہیں تھا۔
دوران گفتگو سنجے کپور نے انکشاف کیا کہ ’ہم چیمبور میں 2 بیڈ روم والے ایک اپارٹمنٹ میں رہتے تھے، دادی کے انتقال کے بعد دادا ہمارے پاس آگئے تھے اور مجھے وہ کمرہ جو میں اپنی بہن رینا کے ساتھ شیئر کرتا تھا انہیں دینا پڑا‘ ۔سنجے کپور نے بتایا کہ’ہم کمرے میں گدوں پر سوتے تھے، ہمارے گھر میں صرف ایک اے سی تھا جو میری ماں اور والد کے کمرے میں تھا، اس لیے میں کبھی کبھی رات کو ان کے کمرے میں صوفے پر سو جاتا تھا‘۔
اداکار نے اپنے والدین کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ میرے والدین اس وقت تک باہر نہیں گئے جب تک کہ انہوں نے ہماری پوری فیملی کو باہر نہیں بھیج دیا، انہوں نے ہمیں بہترین تعلیم دی‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں بونی کپور نے بھی اپنے خاندان کی جدوجہد پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ میرے والد کو پرتھوی راج کپور ممبئی لائے تھے، میرے دادا نے والد کو پرتھوی راج جی کے حوالے کر دیا کیونکہ میرے والد تقریباً 10-12 نوکریاں چھوڑ چکے تھے‘