ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں تنخواہ ایک ہزار امریکی ڈالر کرنے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت ، اعتراض برقرار

پاکستان میں تنخواہ ایک ہزار امریکی ڈالر کرنے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت ، اعتراض برقرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے کم از کم ایک ہزار امریکی ڈالر کے برابر تنخواہ کرنے کے لیے دائر درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کے متعلق رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا.
 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے فہمید نواز ایڈووکیٹ کی اعتراضی درخواست پر سماعت کی۔ کیس بار بار کال کے باوجود درخواست گزار وکیل پیش نہ ہوا ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کیا تھا کہ درخواست میں چاروں صوبوں، اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ کو فریق بنایا ہے، وزیراعظم کو بھی براہ راست فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے، یہاں مینم وجیز ایکٹ کے تحت کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے جو ناکافی ہے، پاکستان میں تنخواہوں میں اضافے سے شہریوں کی قوت خرید بڑھے گی ۔درخواست میں مزید کہا گیا پاکستان کے لیبر قوانین میں فوری ترامیم کی ضرورت ہے ہے عدالت حکومت کو لیبر قوانین میں ترامیم کا حکم دے، مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پاکستان میں مزدروں کی تنخواہ کم از کم ایک ہزار امریکی ڈالر کے برابر مقرر کرنے کا حکم دے.

Ansa Awais

Content Writer