ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ2 کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

توشہ خانہ2 کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

‏ارشاد قریشی: توشہ خانہ 2 کیس میں اسلام آباد کی اسپیشل عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں خارج کر دیں، اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

یاد رہے کہ عدالت نے 8نومبر کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔