ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

سموگ سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: سموگ سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر , محکمہ موسمیات  نے  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج شام سے  ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہےجبکہ  14 سے 16 نومبر تک پنجاب میں  بارشوں کا امکان ہے۔

شہر لاہور کا موسم سرد ہونے سے فضا میں خنکی محسوس کی جا رہی ہے جبکہ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر  لاہور میں 14 سے 16 نومبر تک درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، جس سے شہر  میں سموگ کی شدت میں واضح کمی متوقع ہے۔

تاہم  فی الوقت لاہور میں سموگ کی شدت برقرار ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 708 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی وجہ سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔شہر لاہور  کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ فدا حسین روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 979، مراتب علی روڈ پر 870، جوہر ٹاؤن میں 764 اور غازی روڈ انٹرچینج پر 704 ریکارڈ کی گئی ہے۔ دھند اور سموگ کے باعث شہر کا معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو چکا ہے، فلائٹ آپریشنز تعطل کا شکار ہیں اور موٹر ویز بھی آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔شہریوں کو دوران سفر ماسک اور گلاسز کا استعمال کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ شہر کا موسم سرد ہو چکا ہے اور فضا میں خنکی محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، آج سے 16 نومبر تک لاہور ،راولپنڈی ، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم اور فیصل آباد میں بادل برسیں گے، اس کے علاوہ گوجرانوالہ، لاہور، میانوالی، خوشاب، اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 15 نومبر بروز جمعے کو بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارشوں سے سموگ میں کمی کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  بیشتر پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔  اس کے علاوہ چترال ، دیر، سوات، بٹگرام ،مانسہرہ اور ایبٹ آباد ، کوہستان، مالاکنڈ ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر ،اورکزئی ، کرم ، مردان ، صوابی ، نوشہرہ،پ شاور،کوہاٹ، بنوں اورلکی مروت میں بارش ہو سکتی ہے۔