(ملک رحمان) چارسدہ میں پولیس وین کے قریب خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے اخون ڈھیری میں پولیس وین کے قریب خودکش حملہ آور نے دھماکا کر دیا تاہم دھماکے والی جگہ پر رش نہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑایا ، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے سے متعلق مزید تفتیش بھی جاری ہے۔