ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں دھند اور سموگ برقرار، حد نگاہ میں کمی پر  متعدد موٹر ویز بند

پنجاب میں دھند اور سموگ برقرار، حد نگاہ میں کمی پر  متعدد موٹر ویز بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث  لاہور سے کوٹ مومن تک موٹروے ایم ٹو، لاہور اسلام آباد موٹروے اور دیگر اہم موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے۔

موٹر وے ایم ٹو کو گزشتہ شب 9 بج کر 45 منٹ پر لاہور سے کوٹ مومن تک بند کیا گیا جبکہ موٹر وے ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ لاہور ملتان موٹر وے کو گزشتہ شام 8 بج کر 15 منٹ پر بند کیا گیا اور موٹر وے ایم 11 بھی دھند اور سموگ کے باعث بند کیا گیا۔لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو رات 11 بجے بند کر دیا گیا ہے۔  

ترجمان سید عمران احمد  کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے،ان کا کہناتھا کہ روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں،صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

 ترجمان موٹروے پولیس نے کہاکہ روڈ یوزرز  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں،ترجمان نے کہاکہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ  کریں۔