غزہ میں ہسپتال کے تہہ خانہ سے اسلحہ، بارود ملنے کا اسرائیلی دعویٰ

14 Nov, 2023 | 11:27 PM

سٹی42: اسرائیل نےغزہ میں بچوں کے اسپتال سے حماس کا اسلحہ ملنے کی تصویریں ریلیز کر دیں۔ اس  اسلحے میں دستی بم اور خودکش جیکٹوں سمیت مختلف اقسام کا دھماکا خیز مواد شامل ہے۔ 
اسرائیل نے غزہ میں بچوں کے اسپتال کے تہہ خانے سےحماس کے ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

انٹرنیشنل  نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ میں بچوں کے ایک اسپتال کے تہہ خانے کی تصاویر جاری کیں جس میں اسلحہ دکھایا گیا ہے اور اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ اسلحہ اسپتال کے تہہ خانے سے ملا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اسلحے میں گرینیڈز اور خودکش جیکٹوں سمیت دیگر دھماکا خیز مواد شامل  ہے۔اسرائیلی فوجی کے ترجمان نے تہہ خانے میں نہ صرف حماس کے ہتھیاروں بلکہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رکھے جانے کا بھی بتایاہے۔ 
ترجمان نےبتایا کہ تہہ خانہ ایک کوارٹر کے طور پر بھی استعمال ہوا ہے جس میں ایک چھوٹا کچن شامل ہے جب کہ اس میں ایک سرنگ بھی ہے جو حماس کے سینئر نیول کمانڈر کے گھر تک جاتی ہے، حماس اسی اسپتال سے غزہ پر کنٹرول اور اسرائیل کے خلاف جنگ کرتا ہے۔

فوجی ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے تہہ خانے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے جس پر گولیوں کے نشان  موجودہیں۔

مزیدخبریں