حافظ شہباز علی: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن کے شہڈول اور میچوں کے مقامات کے متعلق ابتدائی فیصلے کر لئے گئے۔
پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس ختم ہوگیا۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکا اشرف نے اجلاس کی صدارت کی۔ گورننگ کونسل اجلاس میں لیگ کے نویں ایڈیشن کے شیڈول اور ویننیوز پر غور کیا گیا ۔
پی ایس ایل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورننگ کونسل کےاجلاس میں لیگ کے ابتدائی میچ دبئی میں کروانے کی تجویز زیر غور آئی ہے ۔ ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کے باعث لیگ کے ابتدائی میچز دبئی کروانے میں تجویز ہے تاہم اس پر حتمی ٖیصلہ نہیں ہوا۔ تمام میچ پاکستان میں کروانے کی صورت میں شیڈول میں ڈبل ہیڈر زیادہ کروانے کی تجویز بھی زیر آئی۔
لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ دسمبر کے آخر میں کروانے کی تجویز ہے۔ زیادہ تر فرنچائزز لیگ کے تمام میچ پاکستان میں کروانے کے حق میں ہیں ۔