ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس ایس اے  مائیکرو فنانس بینک کو کام کرنے کی اجازت  مل گئی

ASA Micro Finance Bank, ASA International, Microfinance banking, Pakistan Micro Finance banking sector, city42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے’اے ایس اے مائکرو فنانس بینک لمیٹڈ‘ کو ملک بھر میں بینکنگ سرگرمیوں کی اجازت دیدی۔

’اے ایس اے مائکرو فنانس بینک ‘مائکرو فنانس قرضے دینے والا  12 واں بینک بن جائے گا۔

اس وقتر پاکستان کے بینکاری نظام کے مجموعی قرضوں میں مائکروفنانس بینکوں کا حصہ تقریباً تین فیصد ہے۔ قرضہ لینے والوں کی تعداد کے لحاظ سے مائکروفنانس بینکوں کا حصہ 58.6 فیصد ہے۔ 

اے ایس اے بین الاقوامی گروپ ہے جس کا نیٹ ورک خواتین پر توجہ دینے کے لیے معروف ہے۔ اے ایس اے مائکرو فنانس بینک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ بینک  کم مراعات یافتہ اور بینکاری سے محروم طبقوں کی کم آمدنی والی کاروباری خواتین کو چھوٹے اور سماجی طور پر ذمہ دارانہ قرضے دے گا۔اے ایس اے مائکرو فنانس بینک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ بینک غربت میں کمی اور مالی شمولیت کے دائرے میں اپنا کردار ادا کرے گا.