کلیم اختر: " لہور لہور اے " فیسٹیول کی مناسبت سے 17 نومبرسے 19 نومبر تک تقریبات ہوں گی، پنجابی بھنگڑا اورقوالی نائٹ کا اہتمام بھی ہوگا، والڈ سٹی اتھارٹی نے تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی شراکت سے والڈ سٹی اتھارٹی نے تقریبات کا شیڈول جاری ہو گیا ہے ۔ " لہور لہور اے " فیسٹیول کی مناسبت سے 17 نومبرسے 19 نومبر تک تقریبات جاری رہیں گی ۔ جمعہ کے روز نیازی برادرز شاہی قلعہ میں پرفارم کریں گے،18 نومبر کو شاہی قلعہ میں " جھولے لعل " تقریب ہوگی اور فیسٹیول کے آخری روز شاہی قلعہ میں پنجابی بھنگڑے کا انعقاد کیا جائے گا۔
اندرون لاہور میں "ویکھ گلیاں " اور " روشنیاں گلیاں " ٹورہوگا۔ جمعہ اور ہفتے کے روز شام کومسجد وزیر خان کے اطراف قوالی نائٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ سبیل والی گلی میں " پنجابی مشاعرہ" اور" پنجاب کی شان" کی تقریبات ہونگی۔ "لہور لہور اے" فیسٹیول کااختتام19نومبرکودہلی گیٹ کےباہر"جھولےلعل نائٹ"سےہوگا۔