ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی روپیہ کے مقابل قیمت تھوڑی گِری، پھر مزید بڑھ گئی

Dollar vs Pakistani Rupee, US Dollar in Pakistani Currency market, Dollar strong, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان :  منگل کے روز بھی ڈالر کی روپیہ کے مقابلہ میں پوزیشن مضبوط ہونے کا رجحان برقرار رہا۔ انٹربینک میں ڈالر  کی روپیہ کے مقابل قمیت صبح قدرے کم ہوئی لیکن شام تک یہ مجموعی طور پر 32 پیسے مہنگا ہوگیا،

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 287.55 روپے سے بڑھ کر 287.87روپے پر بند ہوا۔

ڈالر کی روپیہ کے مقابل قیمت بڑھنے کی بنیادی وجہ ڈالر کی تمام کرنسیوں کے مقابل قیمت بہتر ہونے کا گلوبل رجحان ہے۔ 

تاہم پاکستان کی مالیاتی مارکیٹ کےماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی کے سبب بھی روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ،

قبل ازیں آج منگل کی صبح  کاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی تھی،ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر 45 پیسے سستا ہوگیا تھا۔
کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں میں انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 10 پیسے کاہوگیا تھا۔ گزشتہ روز ڈالر 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  16 اکتوبر سے اب تک انٹربینک میں امریکی ڈالر 10.17 روپے مہنگا ہوچکا ہے،16 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 83 پیسے پرتھا۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا آغاز ہوتےہی ڈالرکی قیمت میں مزید 13 پیسے اضافہ ہو ا تھا، علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے اضافے کے بعد 288 روپے ہو گئی  تھی۔