ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر امجد کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر امجد کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : سابق وزیر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر امجد کی سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین و صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ملاقات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئی، ملاقات میں ڈاکٹر امجد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ جس کے بعد جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے ڈاکٹر امجد کو پارٹی مفلر پہنا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ 

ڈاکٹر امجد نے جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ 

واضح رہے کہ سینیر رہنما آئی پی پی غلام سرور خان اور عون چوہدری بھی اس موقع پر موجود  تھے۔