خالد بٹ چوک انڈر پاس تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

14 Nov, 2023 | 04:52 PM

دورنایاب: پنجاب حکومت کی مسلسل توجہ اور وزیراعلی کی ذاتی دلچسپی کے باعث خالد بٹ چوک انڈر پاس تکمیل کے آخری مراحل میں داخل، گارڈرز لانچنگ اور اسفالٹ کارپٹنگ کا کام جاری ہے۔
 تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے اور کنٹریکٹر کی جانب سے تین روز میں سو گارڈرز لانچنگ کی جائے گی ۔ انڈر پاس کے اندر بیرل میں اسفالٹ کارپٹنگ کی جارہی ہے۔ سوئی گیس کی لائن کو منتقل کرکے انڈر پاس کی چھت سے گزارنے کا کام بھی جاری ہے ۔ بیوٹیفکیشن کی ٹیمیں دیواروں پر کندہ نقش و نگار بنانے میں مصروف ہیں جبکہ انڈر پاس کی پلانٹیشن آج رات سے شروع کردی جائے گی۔ دوسری جانب انڈر پاس کی دیواروں پر کنکریٹ اور اینگریو بیوٹیفکیشن کا کام بھی کیا جارہا ہے ۔ 

پراجیکٹ ذرائع کے مطابق انڈر پاس کا سو فیصد کام پچیس نومبر کو مکمل کرلیا جائے گا ۔ واضح رہے وزیراعلی کے متعدد دوروں کے بعد پراجیکٹ ستر دن سے بھی کم وقت میں مکمل ہونے کے قریب ہے۔

مزیدخبریں