شہر  میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  249 ٹریفک حادثات رپورٹ

14 Nov, 2023 | 04:40 PM

اسرار خان :  شہر  میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری, گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  249 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے. 

ریسکیو حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 249 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 254 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 85 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 169 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔  

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔ 

مزیدخبریں