ڈیفنس کار حادثہ، ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

14 Nov, 2023 | 05:30 PM

سٹی42: لاہور کی مقامی عدالت نے کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں کمسن ڈرائیور افنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق  ملزم کمسن ڈرائیور افنان کو کینٹ کچہری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کی جانب سے نے ملزم افنان کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کیا جہاں پولیس نے ملزم افنان کے جسمانی ریمانڈکی استدعا کی اور عدالت سے کہا کہ  ملزم سے تمام واقعے کے بارے میں تفتیش کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ ملزم کےوکیل کی جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کی مخالفت کی ،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کمسن ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ۔

مزیدخبریں