ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 9 دبئی میں کھیلے جانے امکان

پی ایس ایل 9 دبئی میں کھیلے جانے امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عام انتخابات 2024 کے باعث پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کے کچھ میچز دبئی میں کھیلے جانے امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی زیر صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ایس ایل کے سیزن 9  کے ابتدائی میچز دبئی میں کرانے پر مشاورت ہوگی، ملک میں الیکشن کی وجہ سے چند میچز دبئی کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل ٹیموں کے زیادہ تر فرنچائزز پاکستان میں ہی پوری لیگ کرانے کے حق میں ہیں۔