خان شہزاد:غریبوں کیلئے بنائے گئےیوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹے کی قلت نے بحرانی صورتحال اختیارکرلی، آٹا نہ ہونے کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹوروں پر ویرانیوں نے ڈیرے ڈال لیے۔
شہر کے یوٹیلیٹی سٹوروں کی حالت زار نہ بہتر ہوسکی ،شہر کے درجنوں یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹے کی قلت نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ۔مسلسل تیسرے ہفتے بھی غربا سستے آٹے کے منتظر نظر آئے ،مگر یوٹیلیٹی سٹوروں پر طلب کے مطابق آٹے کی سپلائی نہ پہنچ سکی۔دن بھر غریب طبقہ سستے آٹے کا منتظر رہا۔
صارفین نے کہا کہ پورا پورا دن کم آمدنی والا طبقہ آٹے کے ٹرکوں کی راہ دیکھتا رہتا ہے، مگر انہیں دو وقت کی روٹی کا سامان میسر نہیں۔