(بسام سلطان)کمشنر لاہور کے سموگ کے خاتمے کے لئے احکامات، فصلوں کی باقیات جلانے کیخلاف سخت ایکشنز کیلئے ایگریکلچر کی بجائے اے سیز کو فوکل پرسنز مقرر کردیا۔
کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا کی زیر ہدایت اہم اجلاس۔اقدامات و ہدایات جاری. کمشنر لاہور نے فصلوں کی باقیات جلانے کیخلاف سخت ایکشنز کیلئے ایگریکلچر کی بجائے اے سیز کو فوکل پرسنز مقرر کردیا۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی کو بند کرکے بھٹے چلانے پر بھٹوں کو مسمار کردیا جائے۔
سموگ شکایات و اطلاعات کیلئے ہیلپ لائن نمبر 042.111.425.725 ۔وٹس اپ نمبر 03289491760 اور سوشل میڈیا اکاونٹس پبلک کردیے گئے ہیں۔کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ 24گھنٹوں میں شکایت کا ازالہ نہ ہونے پر کمشنر لاہور آفس خود ازالہ کروائے گا۔ تمام پائیرولسز پلانٹ سیل ہیں۔کسی نے چلایا تو بلا تردد مسمار کردیا جائے۔
شمالی لاہور و محمود بوٹی ایریا میں 12ٹیمیں صنعتی یونٹس چیکنگ کیلئے مقرر کردی گئیں۔ڈی سیز و ڈی پی اوز کی سربراہی میں سکواڈز لاہور تا شیخوپورہ و ننکانہ صاحب موٹروے پر رات کو گشت کریں۔ ٹریفک پولیس نے دھواں دینے والی 57سو گاڑیاں بند کی ہیں۔ان کور ٹرالیز کے 13سو چالان کئے ہیں۔بند گاڑیوں کو ایکسائز کے تیار کردہ کمپاونڈ میں بند رکھا جائے،جب تک وہ مکمل کلیر نہ ہو۔