ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 خواتین کیساتھ دھوکہ دہی سے زیادتی کے مقدمات درج کرانے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

 خواتین کیساتھ دھوکہ دہی سے زیادتی کے مقدمات درج کرانے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: لاہور میں خواتین کو دھوکہ دہی سے ساتھ لے جانےاور زیادتی کرنے کے مقدمات درج کرانے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ, دو روز میں 80 چالان پولیس نے جمع کرائے جن کی سماعت خصوصی عدالتوں نے شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں خواتین سے زیادتی کے کیسوں کی سماعت کیلئے وزارت قانون نے چھ عدالتیں قائم کرائی ہیں جہاں پر خواتین سے زیادتی کے کیسوں کی سماعت جاری ہے۔خصوصی عدالتوں میں خواتین سے زیادتی کیسوں کا دن بدن رش بڑھ رہا ،عدالتوں سے ایک دن میں دو دو سو سمن ملزمان اور گواہوں کو طلبی کے جاری کئے جا رہے ہیں، اتنے ہی چالان جمع کرا دیئے گئے ہیں، جو نئے چالان پیش کیےگئے ، ان میں ہر خاتون کا موقف ہے کہ اس کو جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔