(درنایاب)وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا نوٹس کام کرگیا ، لاہور شہر کے میگا پراجیکٹس کو بریک لگنے کا امکان تھم گیا ، میگا پراجیکٹس کے روکے گئے پانچ ارب سینتالیس کروڑ کے فنڈز جاری کردئیے گئے ۔
وزیراعلی پنجاب نے جمعرات کے روز بند روڈ پراجیکٹ کے دورے پر فنڈز کے اجرا نہ ہونے کا نوٹس لیا تھا ۔ وزیراعلی نے موقع پر سیکرٹری ہاوسنگ اور کمشنر لاہور کو فنڈز کے اجرا میں رکاوٹ کی وجہ دریافت کی تھی ۔ سیکرٹری ہاوسنگ کی جانب سے کوئی وجہ نہ بتانے پر وزیراعلی نے فوری فنڈز اجرا کا حکم دیا ۔کنٹریکٹرز کو فنڈز نہ ملنے سے مارکیٹ سے تعمیراتی میٹریل لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا ۔ بند روڈ ایکسیس کوریڈور منصوبے کیلئے دو ارب ، شاہدرہ ملٹی گریڈ سیپریشن اور فلائی اوور منصوبے کیلئے دو ارب ، خالد بٹ چوک انڈر پاس منصوبےکیلئے ایک ارب تینتالیس کروڑاور خواجہ احمد حسان روڈ کیلئے چار کروڑ کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں ۔