(عابد چوہدری،فاران یامین)کاہنہ کے علاقے میں پولیس اورڈاکوؤں کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ،2ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار، ایک ساتھی فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے اولمپئن سوسائٹی میں پولیس کوشہری ندیم سےگن پوائنٹ پرواردات کی15کال موصول ہوئی،ڈاکوؤں نےپولیس کودیکھتےہی فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کےتبادلےمیں 2ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تاہم ڈاکوؤں کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔
زخمی ہونےوالے گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت شہباز اورزین شامل کے نام سے ہوئی ،ڈاکوگن پوائنٹ پرنقدی اورموبائل چھین کرفرارہورہےتھے،ڈاکوؤں سےپستول،چوری شدہ موٹرسائیکل،موبائل فون برآمد کر کےمقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایک اور واقعے میں قتل،اقدام قتل اور پولیس مقابلوں میں مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری ڈاکو محمد بلال لوہار اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا،ملزم اب تک دوران ڈکیتی 4 شہریوں کو فائر مار کر قتل کر چکا تھا۔
ڈاکو محمد بلال برریمانڈجسمانی کو برائے برآمدگی علاقہ تھانہ مناواں لے جایا جارہا تھا کہ ہلاک ہونے والے اشتہاری ڈاکو کے دیگر ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اشتہاری ڈاکو محمد بلال اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔