سٹی42: آسٹریلیا کے ایک نوجوان کلب کرکٹر نے غیر معمولی بولنگ کر کے ٹیم کو بظاہر ہارے ہوئے میچ میں فتح دلادی۔
بی بی سی کے مطابق 11 نومبر کو آسٹریلیا کی کلب کرکٹ میں گولڈ کوسٹ کے پریمیئر لیگ ڈویژن تھری کے 40 اوورز کے میچ میں سرفرز پیراڈائز کلب اور مدگیرابا کلب کی ٹیمیں کھیل رہی تھیں۔ مد گیرابا کلب نے پہلے کھیل کر 178 رنز بنائے تھے اور 179 رنز ک بناکر جیتنے کیلئے سرفرز پیراڈائز کلب کی ٹیم کو آخری اوور میں 5 رنز درکار تھے جبکہ ان کی ابھی 6 وکٹیں باقی تھیں۔
مخالف ٹیم کے خلاف 5 رنز بچانے کے لیے مدگیرابا ٹیم کے کپتان گیرتھ مورگن نے خود اوور کروانے کا فیصلہ کیا اور پھر کچھ ایسا ہوا جو آج سے پہلے کرکٹ کی تاریخ میں صرف ایک آدھ بار ہی ہو سکا ہے۔ مدگیرابا کے کپتان گیرتھ مورگن نے 6 گیندوں پر 6 وکٹیں حاصل کر کے بظاہر ہار ی ہوئی بازی ہی پلٹ دی اور شائقین کرکٹ کو حیران کرکے رکھ دیا۔