سموگ کیس؛ ڈی جی ماحولیات،چھ ڈپٹی کمشنروں کو ہٹانے کا حکم

14 Nov, 2023 | 03:25 AM

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے جھنگ، حافظ آباد، خانیوال، ننکانہ، بہاولنگر اور شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ 

پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ڈی جی ماحولیات کو بھی تبدیل کیا جائے اور سیکرٹری ان افستوں کو تبدیل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کریں۔ ہائی کاورٹ مین سموگ کیس کی سماعت جسٹس شاہد کریم  کی سربراہی میں ہوئی۔


ممبر جوڈیشل کمیش نےعدالت کو بتایاکہ جھنگ، حافظ آباد، ننکانہ، خانیوال، بہاولنگر اور شیخوپورہ میں فضا بہت آلودہ ہے۔

 
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ کمشنر لاہور یہاں آکر بڑی باتیں کرتے ہیں مگر کام کچھ نہیں کیا، کمشنر لاہور مکمل طور پر اسموگ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے، ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے سب کچھ بند کر دیا جاتا ہے۔ 
جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ جو فصلوں کی باقیات جلانے کی ویڈیوز آرہی ہیں وہ افسوس ناک ہے، اسموگ کے پیش نظر ہفتے کے روزاسکولز اور کالجز کو بند کیا جائے، دفاتر میں ہفتے میں 2 روز ورک فرام ہوم کی پالیسی پر عمل کیا جائے، اگر پانچ منٹ ٹریفک بند ہو تو پورے شہر میں نظام درم برہم ہوجاتا ہے۔

وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ ہم نے صرف 70 روز میں نیا انڈرس پاس تعمیر کرایا ہے۔

جسٹس شاہد نے جواب دیا کہ اس پر آپ کو ستارہ امتیاز ملنا چاہیے، اس تعمیر کے بعد جو اسموگ آئے گی وہ پوری سردیاں ہم بھگتیں گے، آپ تو انڈر پاس بنانے میں ماہر ہوگئے ہیں لیکن باقی چیزوں کو دیکھیں۔

عدالت نے حکم دیاکہ ڈی جی ماحولیات، جھنگ، حافظ آباد، خانیوال، ننکانہ، بہاولنگر اور شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرز فوری بدلے جائیں اور چیف سیکرٹری پنجاب فوری ان افسران کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔


عدالت نے یہ بھی حکم دیاکہ ممبر کمیشن چیف سیکرٹری پنجاب کے ساتھ میٹنگ کریں اور اس میٹنگ میں عدالتی احکامات سے چیف سیکریٹری کو آگاہ کریں۔

عدالت نے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں