غزہ میں 3 ہزار سے زائد طلبا شہید

14 Nov, 2023 | 02:39 AM

سٹی42: فلسطین کےادارہ شماریات کے مطابق غزہ  میں 8 اکتوبر  سے اب تک اسرائیلی حملوں میں اسکول کے 3 ہزار 117 طلباشہید ہوئے ہیں۔

فلسطین کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ  مغربی کنارے میں بھی حالیہ جنگ میں24 طلبا شہید کیے گئے۔

اسرائیلی بمباری سے 130 اساتذہ  اور  تدریسی عملہکے ارکان شہید ہوئے، 8 اکتوبر سے غزہ کے تمام  اسکول بند ہیں،6 لاکھ 8 ہزار طلبا تعلیم  سے محروم ہیں۔

فلسطین کے ادارہ شماریات کے مطابق غزہ کے 239 سرکاری اور  اقوام متحدہ کے اسکولوں پر بمباری کی گئی ہے۔

مزیدخبریں