غازی آباد ،ڈولفن پولیس نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر جواں سالہ لڑکے کو گولی مار دی

14 Nov, 2022 | 08:54 PM

Imran Fayyaz

(حسن خالد) غازی آباد کے علاقہ میں ڈولفن پولیس نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر گولی چلا دی، 23 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا،ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈولفن اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
غازی آباد لال پل کے قریب موٹرسائیکل سوار حسن الطاف نامی نوجوان اپنے دوست کے ہمراہ پٹرول ڈلوا کر نکلا تو ڈولفن اہلکاروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔موٹرسائیکل نہ روکنے پر ڈولفن اہلکار نے فائرنگ کردی جس سے حسن نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔

زخمی کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،واقعہ کے بعد ڈولفن اہلکار موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے زخمی نوجوان کے والد الطاف کی مدعیت میں ڈولفن اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ میں اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، سٹی42 پر خبر نشر ہونے کے بعد سی سی پی او غلام محموڈ ڈوگر نے نوٹس لے لیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ میں ملوث ڈولفن اہلکاروں کو معطل کردیا۔

مزیدخبریں