(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وی وی آئی پی موومنٹ کیلئے ٹریفک نہیں روکی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الٰہی نے ایک بیان میں بتایا کہ آج سی ایم پنجاب کی سکیورٹی ٹیم کے ساتھ یہ طے پایا ہے کہ وہ پہلے ٹریفک نہیں روکیں گے۔ سی ایم پنجاب بھی مان گئے ہیں کہ وہ 10 منٹ پہلے روانہ ہو جایا کریں گے۔
آج سی ایم پنجاب کی سیکورٹی ٹیم کے ساتھ یہ طے پایا ہے کہ وہ پہلے ٹریفک نہیں روکیں گے۔ سی ایم پنجاب مان گئے ہیں کہ وہ 10 منٹ پہلے روانہ ہو جایا کریں گے۔ شہباز شریف، صدر مملکت اور باقی VVIP اپنی ذمہ داری خود اٹھائیں۔
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) November 14, 2022
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، صدر مملکت اور باقی وی وی آئی پی اپنی ذمہ داری خود اٹھائیں۔