سستےگھی، آئل کے خواہشمند شہریوں کے لئے بری خبر 

14 Nov, 2022 | 06:20 PM

Imran Fayyaz

( شہزادخان ابدالی) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور وفاقی حکومت نے عوام کو انتظار کی سولی پر لٹکا دیا ،قطاروں میں سارا دن گزارنے پر سستا گھی، آئل اور آٹا نہ ملنے پر خواتین سیخ پا ہوگئیں۔

شہرکے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا خورونوش کے حصول کیلئے صارفین کو قطاروں میں لگا دیا گیا۔صبح سے قطاروں میں لگنے کے باوجود سستا آٹا ، گھی اور آئل نہ مل سکا،آٹے، آئل اور گھی کے حصول کیلئے قطاروں میں لگی خواتین کا کہنا ہے کہ9بجے سٹورز کھلتے ہیں مگر صبح 6بجے قطاروں میں لگنا پڑتا ہے۔
شادمان سمیت دیگر یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر مرد حضرات کی بھی طویل قطاریں لگی رہیں اور وہ کام کاج چھوڑ کر سستے آٹے کے انتظار میں لگے رہے مگر 8 گھنٹے گزرنے کے بعد انتظامیہ نے سرخ جھنڈی دکھا دی۔ انتظامیہ نے کہا کہ 2 روز سے آٹا نہیں آیا اور آج بھی نہیں آئے گا ۔
شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر سستے گھی، آئل اورآٹے کی سپلائی بہتر بنائی جائے، لوگوں کی عزت نفس کو مجروح نہ کیا جائے۔ 
 

مزیدخبریں