(عابد چوہدری)سٹی ٹریفک پولیس کا شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے احسن اقدام،ایس ایس پی زاہد گوندل شہید خدمت مرکز صبح 08 بجے سے رات 12 بجے تک کھلا رہے گا۔
سی ٹی او اسد اعجاز ملہی کے مطابق ایس ایس پی زاہد گوندل شہید خدمت مرکز صبح 08 بجے سے رات 12 بجے تک کھلا رہے گا جبکہ اس سے پہلے ایس ایس پی زاہد گوندل شہید آفس (کچہری آفس) شام 04 بجے تک کھلا رہتا تھا۔
ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا ہے کہ شہری لرنر پرمٹ، ڈوپلیکٹ و رینول اور انٹرنیشنل لائسنس کےحصول کےلئے تشریف لاسکتے ہیں اور طلبہ و طالبات اور نوکری پیشہ افراد کی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا،سمارٹ لائسنسنگ سینٹر مناواں 24/7 ہمہ وقت شہریوں کو سہولیات فراہم کررہا ہے،سی ٹی او کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں 06 ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز جبکہ 23 لرنر بوتھ قائم ہیں اور خواتین کےلئے لبرٹی مارکیٹ پارکنگ ایریا میں الگ سے سینٹر قائم کیا گیا ہے۔