ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیہ نے استنبول دھماکے پر امریکی تعزیت مسترد کردی

ترکیہ نے استنبول دھماکے پر امریکی تعزیت مسترد کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترکیہ نے استنبول دھماکے پر امریکی تعزیت کو مسترد کر دیا۔

ترک وزیرداخلہ سلیمان سویلو کاکہنا ہے کہ ہم امریکی سفارت خانے کے تعزیتی پیغام کو قبول نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے تعزیتی پیغام کو مسترد کرتے ہیں۔خبرایجنسی کے مطابقترکیہ نےاستنبول دھماکے کا الزام کرد عسکریت پسند گروپ پر لگایا ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر اردوان امریکا پر بارہا الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہشام میں کردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔ترک صدر طیب اردوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی اشاروں سے معلوم ہوتا ہے کہ استنبول حملہ دہشت گردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ غلط بھی ہوسکتا ہے لیکن بظاہر دہشت گردی ہی لگتی ہے۔صدر اردوان نے کہا تھا کہ اطلاعات کے مطابق حملے میں خاتون کا کردار ہے، ذمے داروں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر