لانگ مارچ پر پنجاب پولیس کی نفری مامور،اہم آپریشن رک گیا 

14 Nov, 2022 | 04:59 PM

Imran Fayyaz

 (درنایاب)پی ٹی آئی قیادت کی سکیورٹی اور لانگ مارچ پر پنجاب پولیس کی فوج ظفر موج مامور ، ایل ڈی اے کو دو ماہ سے متعدد مراسلے لکھنے کے باوجود غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کے لئے پولیس فورس کی ایک ریزرو بھی نہ مل سکی ۔

ایل ڈی اے کو دو ماہ سے متعدد مراسلے لکھنے کے باوجود پولیس فورس کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایل ڈی اے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز نے کار سرکار کے کاموں میں فورس نہ ہونے کا بہانہ بنالیا ہے گزشتہ ماہ سے آپریشن روک رکھے ہیں ۔

ایل ڈی اے آپریشن نہ ہونے سے غیر قانونی سکیموں کو کھلی چھوٹ مل گئی ۔ ایل ڈی اے نے گزشتہ ماہ 13,14,20,27 اکتوبر کو چار مراسلے لکھے جبکہ رواں ماہ میں 3,8,10 نومبر کو مزید تین مراسلے لکھے گئے ۔

ایل ڈی اے نے بار بار پولیس فورس کا تقاضا کیا لیکن فورس نہ ملی ۔ لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر آپریشن کے دوران متعقلہ پولیس فورس لینا لازم ہے ۔ بڑے آپریشن کے لئے ایل ڈی اے کی جانب سے اضافی نفری یا ریزور فورس ڈیمانڈ کی جاتی ہے ۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ایل ڈی اے نے تمام مراسلے ایس پی سیکیورٹی کے نام لکھے ۔
 

مزیدخبریں